QR CodeQR Code

جامعۃ المنتظر لاہور،سالانہ جلسہ اور ہاسٹل کا افتتاح

24 Mar 2016 09:19

اسلام ٹائمز: حوزہ علمیہ کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض نجفی نے کیا جبکہ علامہ ساجد علی نقوی نے دعا کروائی اور علماء کیساتھ ہاسٹل کا دورہ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، جمہوریت صرف نام کی رہ گئی ہے، لوگوں کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر لاہور کے 62 سالانہ جلسے کے موقع پر استحکام پاکستان کانفرنس اور محسن ملت سیمینار  کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد حسین نجفی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ نیاز نقوی، علامہ محمد تقی نقوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔ حوزہ علمیہ کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض نجفی نے کیا جبکہ علامہ ساجد علی نقوی نے دعا کروائی اور علماء کیساتھ ہاسٹل کا دورہ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، جمہوریت صرف نام کی رہ گئی ہے، لوگوں کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔ انہوں نے کہا متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ ملی یکجہتی کونسل فعال ہے، جو مذہبی ہم آہنگی اور مشترکات کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 529234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/529234/1/جامعۃ-المنتظر-لاہور-سالانہ-جلسہ-اور-ہاسٹل-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org