QR CodeQR Code

لاہور، گلشن اقبال پارک میں خودکش حملہ

27 Mar 2016 22:50

اسلام ٹائمز: گلشن اقبال پارک کے گیٹ پر دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فاروق اور شیخ زید اسپتال منتقل کردیا، فاروق اسپتال میں بستروں کی کمی کے باعث زخمیوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جناح اسپتال میں 36 افراد کی لاشیں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلشن اقبال پارک کے اندر ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دھماکہ پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ صوبائی وزیر بلال یاسین نے بھی 51 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ گلشن اقبال پارک کے گیٹ پر دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فاروق اور شیخ زید ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ فاروق ہسپتال میں بستروں کی کمی کے باعث زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں جناح ہسپتال میں بھی زخمیوں کو منتقل کر رہی ہیں، جہاں 36 افراد کی لاشیں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/529964/1/لاہور-گلشن-اقبال-پارک-میں-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org