QR CodeQR Code

مدافعان حرم

7 Apr 2016 10:46

اسلام ٹائمز: ہم سیدالشھداء امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دشمن کو "ھیھات من الذلہ" کہتے ہیں اور اس کے خلاف برسرپیکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں بھی سرگرم دہشت گرد عناصر کو امریکی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔ خطے میں جاری بدامنی کا واحد مقصد خطے کے ممالک کو امریکی حکومت کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ دہشت گرد عناصر کا حقیقی سرپرست امریکہ ہے جبکہ اس جنگ کو شیعہ سنی جنگ کے طور پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکہ خطے میں بڑے پیمانے پر شیعہ سنی جنگ شروع کروانا چاہتا ہے، لہذا عالم اسلام کے مخلص اور غیور شیعہ اور سنی علماء کو چاہیے کہ وہ امریکہ کا حقیقی چہرہ لوگوں کو دکھائیں اور اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کریں۔ ہم سیدالشھداء امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دشمن کو "ھیھات من الذلہ" کہتے ہیں اور اس کے خلاف برسرپیکار ہو چکے ہیں۔ ہم امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تکفیری دہشتگردوں سے جنگ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 532057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/532057/1/مدافعان-حرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org