QR CodeQR Code

مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات

11 Apr 2016 10:50

اسلام ٹائمز: ایران کی مسلج افواج نہ تشریفاتی اور نہ زینتی ہیں اور نہ ہی غیر منطقی ہیں بلکہ ہماری فوج، فوجی مہارت کے ساتھ ساتھ ایمانی، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بھی بہرہ مند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات فرمایا، اسلامی جمہوری نظام میں ملکی اور قومی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت مسلح افواج کے وظائف میں شامل ہے لہذا مسلح افواج کے معنوی محرکات اور عملیاتی توانائیوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ دیگر ممالک میں بھی مسلح افواج کی دو قسمیں ہیں ان میں ایک قسم کی فوج کا کام صرف ملکی حکام کی حفاظت، تشریفات اور زینت ہے اس قسم کی فوج ہمارے علاقہ میں بھی موجود ہے جو گذشتہ ایک سال سے اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ یمنی عوام کے خلاف لڑ رہی ہیں لیکن انھیں میدان میں کسی قسم کی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا میں مسلح فوج کی دوسری قسم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، مسلح افواج کے اس گروہ کے پاس لڑنے کی کافی مہارت اور توانائی ہوتی ہے لیکن یہ میدان میں صرف نظامی گری اور بے رحمی کا ارتکاب کرتے ہیں جیسا کہ امریکی فوج نے عراق پر مسلط ہونے کے لئے بھیانک اور بے رحمانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔ آپ نے فرمایا، صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج ہی ایسی فوج ہے جس کے پاس لڑنے کی اعلی مہارت بھی موجود ہے جو مکتبی بھی ہے اور معنوی محرکات سے بھی سرشار ہے۔ ایران کی مسلج افواج نہ تشریفاتی اور نہ زینتی ہیں اور نہ ہی غیر منطقی ہیں بلکہ ہماری فوج، فوجی مہارت کے ساتھ ساتھ ایمانی، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بھی بہرہ مند ہے۔


خبر کا کوڈ: 532745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/532745/1/مسلح-افواج-کے-اعلی-کمانڈروں-ساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org