QR CodeQR Code

قزاقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات

12 Apr 2016 09:31

اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا آج دہشت گرد اسلام کے نام پر مسلمانوں کے سر کاٹ رہے ہیں اور ادھر مغربی ممالک بھی نہیں چاہتے کہ مسلم ممالک متحد ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قزاقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں فرمایا، امریکہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مدعی طاقتیں جھوٹی اور غیرسنجیدہ ہیں لہذا اسلامی ممالک باہمی صداقت پر مبنی تعاون کے ذریعہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ نے ایران اور قزاقستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا، بعض عالمی طاقتیں بالخصوص امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سچے اور سنجیدہ نہیں ہیں۔ لیکن اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ذریعہ عالم اسلام کو دریش خطرات کامقابلہ کر سکتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے عراق میں داعش کی مدد کو امریکی عدم صداقت کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا، امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف متضاد پالیسی ہے اور وہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یورپی ممالک میں حملوں میں ملوث یورپی شہریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے ہزاروں شہری اس وقت عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ آج دہشت گرد اسلام کے نام پر مسلمانوں کے سر کاٹ رہے ہیں اور ادھر مغربی ممالک بھی نہیں چاہتے کہ مسلم ممالک متحد ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 532911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/532911/1/قزاقستان-کے-صدر-ساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org