QR CodeQR Code

ڈسکہ میں تحفظ عزاداری کانفرنس

14 Apr 2016 18:16

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف ڈسکہ میں ہونیوالی تحفط عزاداری کانفرنس سے خطاب میں علماء و مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، چند خریدے ہوئے بازاری لوگوں نے مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے نام پر انارکی، دہشتگردی اور بدامنی پھیلائی، فتویٰ ساز فیکٹریاں پیدا کی گئیں اور شخصی نظریات کو اسلام بنا کر پیش کرنے کی سازش کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس میں زور دیا گیا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھنا استحکام پاکستان اور اتحاد امت کی ضمانت ہے، شیعہ سنی اتحاد کے فروغ کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ دہشتگردی اور فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنیوالے شرپسند اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ملکی قوانین کے مطابق ان کا محاسبہ کیا جائے۔ جامعۃ النجف ڈسکہ میں ہونیوالی کانفرنس سے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، مولانا اشتیاق کاظمی، مولانا زمان حسین الحسینی، شیخ نصیر حسین، مولانا مرزا حسین، علی ناصر تلہاڑا، نعلین عباس، ساجد حسین رکن اور دیگر نے اظہار کرتے ہوئے عزاداری میں رکاوٹوں کی مذمت کی۔ کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا پیغام بھی پڑھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 533402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/533402/1/ڈسکہ-میں-تحفظ-عزاداری-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org