QR CodeQR Code

جامعۃ النجف ڈی آئی خان کے زیراہتمام تبلیقی اجتماع

17 Apr 2016 19:45

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں دو روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع منعقد ہوا، جس میں مقامی و دیگر شہروں سے آئے ہوئے جید علماء کرام نے لیکچرز دیئے، تبلیغی اجتماع میں طالب علموں اور دیگر شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف کے زیراہتمام دو روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اختتامی نشست سے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے عصر حاضر کے حالات اور مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ذکر امام حسین (ع) پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہ ماضی میں کبھی قبول کی، نہ ہی آئندہ کریں گے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور جامعۃ النجف کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈی آئی خان کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچائیں۔ دو روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں مقامی و دیگر شہروں سے آئے ہوئے جید علماء کرام نے لیکچرز دیئے، تبلیغی اجتماع میں طالب علموں اور دیگر شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 533915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/533915/1/جامعۃ-النجف-ڈی-ا-ئی-خان-کے-زیراہتمام-تبلیقی-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org