QR CodeQR Code

لاہور،خانہ فرہنگ میں جشن مولود کعبہؑ

28 Apr 2016 10:08

اسلام ٹائمز: مقررین نے مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ؑشخصاً ایک متعادل و متوازن انسان تھے آپ نے تمام انسانی کمالات کو ایک ساتھ جمع کیا تھا آپ کے اندر عمیق اور گہرا فکر و اندیشہ بھی تھا اور لطیف و نرم انسانی جذبات بھی تھے، کمال روح و کمال جسم دونوں آپ کے اندر پائے جاتے تھے، رات کو عبادت پروردگار میں یوں مشغول ہو جاتے تھے کہ ماسوا اللہ سب سے کٹ جاتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور میں جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور اور انٹرنیشنل سیرت کونسل کی جانب سے جشن مولود کعبہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے معروف علماء و مشائخ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اکبر برخورداری، پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی، سجادہ نشین دربار عالیہ عرفانیہ سندر شریف، مولانا غلام مصطفٰی انصاری ملتان، جاوید اکبر ساقی چئیرمین تحریک وحدت اسلامی، علی رضا کاظمی چئیرمین انٹرنیشنل سیرت کونسل پاکستان، آغا شاہ حسین قزلباش و دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 535642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/535642/1/لاہور-خانہ-فرہنگ-میں-جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org