0
Sunday 1 May 2016 10:40

محنت کشوں سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے محنت کشوں کے دن کی مناسبت سے آئے ہوئے ہزاروں محنت کشوں سے ملاقات میں، انقلاب اور نظام کے لئے محنت کش طبقے کی وفاداری اور ثبات قدم کی قدردانی کرتے ہوئے، محنت کش طبقے کی مشکلات کے حل، مقامی پروڈکشن کو تقویت دینے، اسمگلنگ سے سنجیدگی سے نمٹنے اور درآمد پر پابندی عائد کئے جانے کی تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی ںے محنت کش طبقے کی زحمتوں اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور محنت کشوں سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں محنت اور جدوجہد کو ایک ارزش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں جو فرد بھی محنت اور جدوجہد میں مشغول ہے، چاہے وہ حکام ہوں، وزراء، یونی ورسٹی کے اساتذہ، مدرسوں اور اسکول کالجوں کے طالبعلم، افسران یا دوسرے افراد سب کے سب درحقیقت محنت کش کی تعریف کے زمرے میں آتے ہیں اور درحقیقت وہ اقدار وجود میں لاتے ہیں۔ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام کی نگاہ میں، بے روزگاری، سستی اور بیہودہ وقت ضائع کرنا خلاف اقدار ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ تمام افراد کہ جو مختلف شعبوں میں مصروف عمل ہیں انہیں چاہیے کہ کام کی کیفیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کام کے حق کو ادا کریں اور اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کر دیں۔ آپ نے گذشتہ سینتیس سالوں کے دوران انقلاب اور اسلامی نظام سے محنت کش طبقے کی وفاداری اور ثبات قدم کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ معیشتی مشکلات کے باوجود محنت کش طبقے نے کبھی بھی ضد انقلاب تشہیرات پر کان نہیں دھرے اور وہ کبھی بھی نظام کے مقابلے پر کھڑے نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے ہمیشہ اسلامی نظام کا دفاع کیا ہے۔
فوٹو گرافر کا نام : سید راشد حیدر
خبر کا کوڈ : 536176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش