0
Tuesday 3 May 2016 17:55

فیصل آباد، ایم ڈبلیو ایم کنونشن

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹائون میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، سید حسنین شیرازی و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 536609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش