QR CodeQR Code

فیصل آباد، ایم ڈبلیو ایم کنونشن

3 May 2016 17:55

اسلام ٹائمز: فیصل آباد کی علی مسجد مدینہ ٹائون میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹائون میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، سید حسنین شیرازی و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 536609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/536609/1/فیصل-آباد-ایم-ڈبلیو-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org