QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کنونشن

3 May 2016 19:07

اسلام ٹائمز: چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے لئے جنوبی پنجاب کے پہلے عبوری سیکرٹری جنرل منتخب۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا اور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے لئے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی اور سفیر عباس شہانی کے نام شامل تھے۔ چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سید فضل عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 536618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/536618/1/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org