QR CodeQR Code

پاک ایران معاشی تعلقات،گریٹ ڈائیلاگ کا انعقاد

4 May 2016 21:43

اسلام ٹائمز: مقررین نے پاک ایران تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رائس، لائیو سٹاک، لیدر، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوز، کیمیکل، پیٹرو انڈسٹری اور زبان و ادب و ثقافت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کام ہوسکتا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یونائیٹڈ بزنس گروپ پنجاب اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تعاون سے ایک تقریب ’’گریٹ ڈائیلاگ، پاک ایران تعلقات معیشت ادب و ثقافت کے آئینہ میں‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی۔ تقریب سے اکبر برخورداری، ڈائریکٹر جنرل اینڈ کلچرل اتاشی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، ایس ایم نصیر، چیئرمین یونائٹڈ بزنس گروپ پنجاب لاہور، میاں طارق شفیع سابق ریجنل چیئرمین ایف سی سی سی، ناصر سعید نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس، محمد وسیم رضا چیئرمین بچومن ایسوسی ایشن پاکستان، کاشف انور سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس لاہور، آفتاب احمد ویرہ سابق نائب صدر لاہور چیمبر، حسنین رضا مرزا، سابق ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 536857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/536857/1/پاک-ایران-معاشی-تعلقات-گریٹ-ڈائیلاگ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org