QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مارچ

8 May 2016 14:19

اسلام ٹائمز: فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام جامع مسجد لاٹو فقیر سے احتجاجی مارچ کا آغاز ہوا، جو کہ تھلہ بموں شاہ، حسینی چوک، شہید عارف حسینی چوک سے گزر کر سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچ کے مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر سے فوارہ چوک تک اہل تشیع نے احتجاجی مارچ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس کے زیراہتمام احتجاجی مارچ کا آغاز جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر سے ہوا، جو کہ تھلہ بموں شاہ، حسینی چوک، شہید عارف حسینی چوک، امامیہ گیٹ سے ہوتا ہوا سرکلر روڈ سے گزر کر فوارہ چوک پہ پہنچ کے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ احتجاجی مارچ میں مختلف تنظیموں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا احمد اقبال رضوی نے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان اور عوام کیلئے زہر قاتل قرار دیا۔ مظاہرے سے آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے بھی خطاب کیا اور انتظامیہ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ماوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی آئی خان کی ماوں نے صوبائی و وفاقی حکومت سے اپنے جوان بچوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور حیات بچوں کے جانی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 537389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/537389/1/ڈی-ا-ئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-احتجاجی-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org