0
Saturday 14 May 2016 14:15

شیعہ نسل کشی، سندھ بھر میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ اس ضمن میں سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شیعہ نسل کشی بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، پاراچنار میں ایف سی کی فائرنگ سے بے گناہ افراد کی شہادت اور کراچی میں خرم ذکی کی شہادت کیخلاف کراچی، حیدرآباد، ماتلی، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، بدین، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، تلہار سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر زیدی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ صادق جعفری، یعقوب حسینی، چوہدری اظہر، علامہ علی انور جعفری، علامہ احسان دانش سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 538475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش