QR CodeQR Code

اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ

18 May 2016 02:54

اسلام ٹائمز: اس دوران مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کی ہے اور مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل سمیت نظام مصطفٰی میں شامل تمام دینی جماعتوں نے علامہ ناصر عباس کی حمایت کی ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے فرقہ وارانہ دہشتگردی، ناجائز ایف آرز سمیت دیگر مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے، اس دوران مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کی ہے اور مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل سمیت نظام مصطفٰی میں شامل تمام دینی جماعتوں نے علامہ ناصر عباس کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک، جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، البصیرہ، تحریک القائم اور دیگر ماتمی انجمنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 539278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/539278/1/اسلام-ا-باد-میں-بھوک-ہڑتالی-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org