0
Monday 23 May 2016 07:42

مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • عاشقان امام زمان مسجد جمکران کی طرف جاتے ہوئے

    عاشقان امام زمان مسجد جمکران کی طرف جاتے ہوئے

  • مسجد جمکران میں عشاق کی تعداد غروب آفتاب سے پہلے

    مسجد جمکران میں عشاق کی تعداد غروب آفتاب سے پہلے

  • عقیدت و محبت

    عقیدت و محبت

  • دعا و مناجات

    دعا و مناجات

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

  • نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

    نیمہ شعبان کی شب مسجد جمکران

اسلام ٹائمز۔ تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودھویں اورسلسلہ امامت علویہ کی بارھویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔ آپ اپنے آباء و اجداد کی طرح امام منصوص، معصوم، اعلم زمانہ اور افضل کائنات ہیں۔ آپ بچپن ہی میں علم و حکمت سے بھرپور تھے۔ آپ کو پانچ سال کی عمر میں ویسی ہی حکمت دے دی گئی تھی، جیسی حضرت یحیی (ع) کو ملی تھی اورآپ بطن مادر میں اسی طرح امام قرار دیے گئے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرار پائے تھے۔ آپ انبیاء سے بہتر ہیں۔ آپ کے متعلق نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیشمار پیشینگوئیاں فرمائی ہیں اوراس کی وضاحت کی ہے کہ آپ حضور (ص) کی عترت اورحضرت فاطمةالزہرا سلام اللہ علیھا کی اولاد سے ہوں گے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور آخر زمانہ میں ہو گا اورحضرت عیسی علیہ السلام ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ آنحضور (ص) نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) میرے خلیفہ کی حیثیت سے ظہور کریں گے اور یختم الدین بہ کما فتح بنا جس طرح میرے ذریعہ سے دین اسلام کا آغاز ہوا اسی طرح ان کے ذریعہ سے مہر اختتام لگائی جائے گی۔ آنحضور (ص) نے اس کی بھی وضاحت فرمائی ہے کہ امام مہدی (ع) کا اصل نام میرے نام کی طرح محمد اور کنیت میری کنیت کی طرح ابوالقاسم ہو گی وہ جب ظہور کریں گے تو ساری دنیا کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دیں گے جس طرح وہ اس وقت ظلم وجور سے بھری ہو گی۔ ‌ظہور کے بعد ان کی فوری طور پر بیعت کرنی چاہیے کیونکہ وہ خدا کے خلیفہ ہوں گے۔
فوٹو گرافر کا نام : سید راشد حیدر
خبر کا کوڈ : 540334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش