QR CodeQR Code

پاکستانیوں کا لندن میں احتجاج

26 May 2016 15:01

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ وہ قائد وحدت کی ثابت قدمی اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں جو مکتب اہل بیت (ع) کی خاطر اتنی بڑی قربانی دے رہے ہیں، علامہ ناصر عباس نے تاحال قوم کو نہیں پکارا، جب وہ اعلان کریں گے تو پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کےساتھ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر ان کی رہاش گاہ کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک کی، مظاہرین نے 14 روز سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ان کا احتجاج نہ تو پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قائد وحدت کی ثابت قدمی اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، جو مکتب اہل بیت (ع) کی خاطر اتنی بڑی قربانی دے رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس نے تاحال قوم کو نہیں پکارا، جب وہ اعلان کریں گے تو پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوگیا تو پاکستان ایک ناکام ریاست بن جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 541277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/541277/1/پاکستانیوں-کا-لندن-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org