QR CodeQR Code

احتجاجی ریلی، ڈی آئی خان

27 May 2016 15:57

اسلام ٹائمز: نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) سے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جو کہ مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی حیدری چوک پر قائم احتجاجی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) جو کہ ڈیرہ میں تشیع کا مرکز ہے سے موٹرسائیکل ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایس یو سی کی حمایت سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی علامہ راجہ ناصر عباس کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی میں نکالی گئی جو کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی حیدری چوک پر قائم احتجاجی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کرے اور ٹارگٹ کلنگ کے سانحات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 541418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/541418/1/احتجاجی-ریلی-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org