QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاجی مظاہرہ

27 May 2016 16:57

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کراچی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شیعہ سنی اتحاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور ملک میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومت، ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شیعہ نسل کشی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دو ہفتوں سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اس حوالے سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ علی انور جعفری اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کئے۔ احتجاجی مظاہرین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شیعہ سنی اتحاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور ملک میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومت، ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 541432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/541432/1/ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org