QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، احتجاجی ریلی

29 May 2016 14:22

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ تھلہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والی احتجاجی ریلی جلوس عزا میں بدل گئی، ریلی کے شرکاء نوحہ خوانی کرتے ہوئے دس محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ پر پہنچے اور وہاں سے احتجاجی کیمپ گئے، ریلی میں سینکڑوں خواتین نے بھی شرکت کی، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امام بارگاہ تھلہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والی احتجاجی ریلی جلوس عزا میں بدل گئی۔ ریلی کے شرکا نوحہ خوانی کرتے ہوئے دس محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ سے گزرے۔ ریلی اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی تو اس میں سینکڑوں افراد شریک تھے، جبکہ خواتین کی پرہجوم ریلی بھی پیچھے تھی۔ احتجاجی ریلی پوندہ بازار، چوگلہ، کلاں بازار سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ پر پہنچی اور وہاں سے احتجاجی کیمپ پہنچ کر جلسے میں بدل گئی۔ ریلی کے شرکاء نے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جبکہ خواتین کی ریلی میں بچوں نے علم پاک بھی اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے اور نوحہ خوانی کرتے مرکزی بازاروں سے گزرے۔ شدید گرمی کے باوجود ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جبکہ مقررین نے ڈیرہ انتظامیہ، صوبائی و وفاقی حکومت پر زور دیا کہ ان کے بچوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ریلی میں شہداء کے خانوادوں میں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 541789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/541789/1/ڈی-ا-ئی-خان-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org