QR CodeQR Code

ملتان،آئی ایس او کا 44 واں یوم تاسیس

29 May 2016 21:22

اسلام ٹائمز: ملتان میں یوم تاسیس کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، آئی ایس او پاکستان کی مضبوط بنیادوں کی بدولت ہوں، میں قوم کے بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اس شجرہ مقدسہ سے آراستہ کریں، تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 44 ویں یوم تاسیس کے موقع پر امام بارگاہ زینبیہ ملتان میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ جبکہ مرکزی صدر علی مہدی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ غلام شبیر بخاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید فضل عباس نقوی، سید زعیم نواز زیدی، سلیم عباس صدیقی، ڈاکٹر عرفان حیدر اور دیگر سینیئرز نے شرکت کی۔ سیمینار سے علامہ غلام شبیر بخاری، مرکزی صدر علی مہدی، علامہ اقتدار حسین نقوی، قاسم شمسی نے خطاب کیا۔ علامہ شبیر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں، آئی ایس او پاکستان کی مضبوط بنیادوں کی بدولت ہوں، میں قوم کے بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اس شجرہ مقدسہ سے آراستہ کریں، تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں۔ سیمینار کے آخر میں میٹرک پری بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 542000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/542000/1/ملتان-آئی-ایس-او-کا-44-واں-یوم-تاسیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org