QR CodeQR Code

ایس یو سی کے وفد کی یوسف رضا سے ملاقات

6 Jun 2016 20:12

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران ایس یو سی ملتان کے ڈیویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور اللہ رب العزت کی رحمت سے علی حیدر گیلانی بخیر و سلامتی واپس گھر تشریف لائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے شیعہ علماء کونسل ملتان ڈویژن کے صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد نے ملاقات کی، انکے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور اللہ رب العزت کی رحمت سے علی حیدر گیلانی بخیر و سلامتی واپس گھر تشریف لائے۔ وفد میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد شاہ ایڈووکیٹ، علامہ سید عون محمد نقوی، مولانا غلام مصطفٰی خان، سید حسنین علی بخاری، بشارت عباس قریشی، مولانا کاشف حسین حیدری، سید خادم حسین بخاری، ناصر خان، عمران علی کھاکھی اور منیر حسین عارف شامل تھے۔ آخر میں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کرائی اور سید یوسف رضا گیلانی کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 543744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/543744/1/ایس-یو-سی-کے-وفد-کی-یوسف-رضا-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org