QR CodeQR Code

محفل انس با قرآن کریم

8 Jun 2016 13:11

اسلام ٹائمز: رمضان المبارک کی مناسبت سے محفل انس با قرآن کریم میں شریک حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے فرمایا، قرآن مجید پر عمل ہی انسان کی اصلی طاقت، ایمانی قوت ، روحی نشاط اوردلی آرام و سکون کا باعث بنتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان المبارک کی مناسبت سے محفل انس با قرآن کریم میں شریک حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، قرآن پر عمل کے ذریعہ ہی عزت، طاقت، فلاح و بہبود اور آرام و سکون نصیب ہوتا ہے اور قرآن کریم کو معانی کے ہمراہ پڑھنے سے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس نورانی محفل میں آٹھ اساتید، حفاظ اور قاریوں نے قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے معجز نما حروف اور کلمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، قرآن مجید کے یہ خوبصورت و نورانی الفاظ اور کلمات اپنے اندر عظيم معانی اور مفاہیم لئے ہوئے ہیں اور اگر قرآن مجید کے بلند اور عظيم معانی کو آسان اور سادہ زبان میں بیان کیا جائے تو ان کے گہرے اور عظیم اثرات مرتب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 544187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/544187/1/محفل-انس-قرآن-کریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org