QR CodeQR Code

نماز جنازہ شہید محمد رمضان

17 Jun 2016 05:52

اسلام ٹائمز: شہید محمد رمضان کی نماز جنازہ سردارے والا میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد شہید محمد رمضان کو کوٹلی امام حسین (ع) میں سپرد خاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کا زخمی بینک سکیورٹی گارڈ محمد رمضان ولد محمد اسماعیل سکنہ سردارے والا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز شہر کے بیچوں بیچ انتہائی مصروف ترین شاہراہ فوارہ چوک پر پیش آیا تھا، جس میں دو الگ الگ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے سی ٹی ڈی اہلکار طارق جمشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس واقعہ میں متعدد گولیاں بینک کی سکیورٹی پر معمور محمد رمضان کو بھی لگیں تھیں، ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی مگر کامیابی نصیب نہ ہوئی۔ شہید محمد رمضان کی نماز جنازہ سردارے والا میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد شہید محمد رمضان کو کوٹلی امام حسین (ع) میں سپرد خاک کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 546483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/546483/1/نماز-جنازہ-شہید-محمد-رمضان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org