0
Tuesday 28 Jun 2016 02:57

21 رمضان، کراچی جلوس

اسلام ٹائمز۔ حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت کراچی میں بھی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، یوم شہادت امام علی ؑ کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء منعقد کی گئیں اور جلوس برآمد ہوا۔ نشتر پارک میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر ماجد رضا عابدی نے خطاب کیا۔ بعد ختمِ مجلس شبیہ علم و تابوت کا جلوس برآمد ہوا، بوتراب اسکاوٹس نے جلوس کی رہنمائی کے فرائض انجام دیے۔ نمائش چورنگی اور جلوس کے راستوں پر فلاحی تنظیموں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔ جلوس میں عزارداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ بعد ازاں یوم شہادت امام علی علیہ السلام کا جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سنٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، سٹی کورٹ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے حکومت کی جانب سے سیکورٹی فل پروف انتظامات کیے گئے تھے، 5 ہزار سے زائد پولیس اور ڈیڑھ ہزار سے زائد رینجرز اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ بلند مقامات پر نشانہ باز تعینات تھے، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کیم کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی گئی جبکہ جدید ربوٹ کا بھی استعمال کیا گیا جس میں چار کیمرے نصب تھے اس کے علاوہ نمائش چورنگی سے کھارادر کے راستے کی تمام مارکیٹ اور دکانوں کو ایک روز قبل ہی سیل جبکہ اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز، بسوں اور ٹرک لگا کر بند کیا گیا تھا۔
فوٹو گرافر کا نام : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 549148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش