QR CodeQR Code

النجف ٹرسٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر

30 Jun 2016 03:51

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں شہداء کے خانوادگان کے اعزاز میں النجف ٹرسٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا، جس میں شہداء کے بچوں، ورثاء نے شرکت کی، علامہ رمضان توقیر نے فلسفہ شہادت پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں النجف ٹرسٹ کے زیراہتمام شہداء کے خانوادگان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا۔ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں ہر سال النجف ٹرسٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر کا انتظام 23 رمضان المبارک کو کیا جاتا ہے۔ افطار ڈنر میں شہداء کے بچوں اور سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین النجف ٹرسٹ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکاء سے خطاب کیا اور شہداء کی عظمت کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 549707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/549707/1/النجف-ٹرسٹ-کے-زیراہتمام-افطار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org