QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم القدس ریلی

1 Jul 2016 22:23

اسلام ٹائمز: یوم القدس کے ریلی میں شرکاء سے مقررین نے کرم ایجنسی کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے تمام مسائل کو کاغذات مال کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے 3 شعبان کو ہونیوالے واقعے کی پرزور مذمت کی اور اس میں ملوث ملزمان کو برطرف کرکے انہیں سنگین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے اعلٰی فوجی افسران خصوصاً جنرل راحیل شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف اٹھنے والے کسی بھی ہاتھ کو کاٹنے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بت شکن امام خمینیؒ کے حکم پر دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع کو یوم قدس کے عظیم دن کے طور پر منایا گیا۔ پوری دنیا کی طرح پاراچنار میں بھی یہ دن نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تاہم گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اس دفعہ پاراچنار میں یوم القدس کا دن ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ 3 شعبان کو ہونے والے 3 شہداء کی تصاویر سے جلوس اور جلسہ گاہ کو مزین کیا گیا تھا اور کرم کے کونے کونے سے بوڑھے، جوان اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی جامع مسجد کے خطیب نے بھی قدس جلوس کی بھرپور حمایت کی۔ چنانچہ جلسے میں مرکزی امام بارگاہ سے بھی کافی افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 550107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550107/1/پاراچنار-یوم-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org