QR CodeQR Code

لاہور،تحریک بیداری امت مصطفٰی کی القدس ریلی

1 Jul 2016 23:09

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ نہضت خود اس وقت عالمی تحریک بن چکی ہے، جو دنیا کے ہر ملک میں چل رہی ہے، یہ تحریک صرف فلسطین کی آزادی کی تحریک نہیں بلکہ ہر اس قوم کی آزادی کی تحریک ہے جس پر اس وقت کوئی نہ کوئی ظالم قابض ہے۔ انہوں نے اس وقت عالم اسلام کے عظیم رہبر حضرت امام خمینی کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی بصیرت اور انقلابی رہبریت سے القدس کو علاقائی مسئلے سے نکال کر اسے اسلامی بین الاقوامی آواز بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفٰی ﷺ کے زیراہتمام لاہور میں ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی ہال عظیم الشان القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفٰی ﷺ کے روح رواں و داعی وحدت امت مسلمہ علامہ سید جواد نقوی و دیگر علماء کرام نے کی۔ ریلی میں ہزاروں طلبا و طالبات، خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔ جس کا مقصد فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے اسرائیلی مظالم کی طرف توجہ دلانا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے ملک کے جید علماء کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ نہضت خود اس وقت عالمی تحریک بن چکی ہے، جو دنیا کے ہر ملک میں چل رہی ہے، یہ تحریک صرف فلسطین کی آزادی کی تحریک نہیں بلکہ ہر اس قوم کی آزادی کی تحریک ہے، جس پر اس وقت کوئی نہ کوئی ظالم قابض ہے۔


خبر کا کوڈ: 550136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550136/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطف-ی-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org