QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی

1 Jul 2016 23:18

اسلام ٹائمز: مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر امت مسلمہ بالخصوص عرب ممالک نے گذشتہ 68 برسوں میں متحد ہو کر کوئی آواز بلند نہیں کی، جب بھی فلسطین کی غیور مسلمانوں کو ضرورت پڑی مسلمان ممالک نے بجائے ان کی مدد کے اپنے بارڈر بند کرکے اسرائیل کی درندگی میں اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی نے آج سے 37 سال قبل دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور ہے، عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور میں اسلام پورہ تا اسمبلی ہال القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ جواد موسوی، حیدر موسوی، اسد نقوی، مولانا حسن رضا ہمدانی، علامہ حیدر موسوی اور ڈویژنل صدر آئی ایس اور علی کاظمی، امامیہ آرگنائزیشن اور علماء مدارس جعفریہ کے رہنمائوں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ، امریکی صدر اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پتلے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برات کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ فضاء مسلسل ساڑھے 5 گھنٹے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔


خبر کا کوڈ: 550137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550137/1/لاہور-آئی-ایس-او-ایم-ڈبلیو-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org