0
Friday 1 Jul 2016 23:53

لاہور میں شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعۃ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ ریلیاں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ جس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ، وفاق المدارس الشیعہ، شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین، اسلامک ایمپلائیز کے کارکن شریک ہوئے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی بچوں کیساتھ ریلیوں میں شامل تھی، جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
خبر کا کوڈ : 550142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش