QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں پولیس اہلکار نماز جنازہ

2 Jul 2016 00:50

اسلام ٹائمز: پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں اعلٰٰی پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ ڈی ایس پی کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کے بعد سلامی دی گئی اور ان کی میت پر پھول چڑھائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بے قابو جن نے مزید تین افراد سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ایک ہی دن میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کو یکے بعد دیگرے ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ سب سے پہلے ایف آر پی کے کانسٹیبل شاہ زیب محسود کو نشانہ بنایا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نور محمد کو دہشت گردوں جب قتل کیا تو وہ مغرب کی نماز پڑھ کر پیدل گھر کی طرف جا رہے تھے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اچانک فائرنگ کی، متعدد گولیاں سر اور سینے میں لگنے سے ڈی ایس پی زخمی ہوگئے تھے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ ندیم حسن کو کمشنر بازار میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور تینوں مقامات سے باآسانی فرار ہوگئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں اعلٰی پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ ڈی ایس پی کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کے بعد سلامی دی گئی اور ان کی میت پر پھول چڑھائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 550156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550156/1/ڈی-آئی-خان-میں-پولیس-اہلکار-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org