QR CodeQR Code

القدس سیمینار، ڈیرہ اسماعیل خان

2 Jul 2016 02:15

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور سکالرز نے شرکت کی، القدس سیمینار سے خطاب کے دوران مقررین نے آزادی فلسطین کیلئے مسلم حکمرانوں سے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی کوٹلی امام حسین (ع) میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے القدس سیمینار جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے امام خمینی کی فکر اور بصیرت پر روشنی ڈالی اور یوم القدس کی اہمیت و افادیت بیان کی۔ سیمینار سے مختلف مکاتب فکر علماء کرام اور سکالرز نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین کی آزادی کو عالم اسلام کا اہم دیرینہ مسئلہ قرار دیا، علاوہ ازیں مقررین نے ملک بھر سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مقتدر حلقوں سے دہشتگردوں کی سرکوبی کا مطالبہ کیا۔ القدس سیمینار کے بعد شرکاء کے اعزاز میں شیعہ علماء کونسل کی طرف سے افطار ڈنر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 550162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550162/1/القدس-سیمینار-ڈیرہ-اسماعیل-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org