QR CodeQR Code

سرگودہا، iso اور jso کی مشترکہ ریلی

2 Jul 2016 03:08

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ قصرالقائم سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سرگودہا میں یوم القدس کی مناسبت سے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ قصرالقائم سے شروع ہو کر سیٹلائیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ریلی میں ضلعی صدر وفاق علمائے شیعہ پاکستان مولانا ظہیر الحسن شیرازی نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 550174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550174/1/سرگودہا-iso-اور-jso-کی-مشترکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org