0
Saturday 2 Jul 2016 05:17

کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی، فلسطینی و آزادی القدس کے پرچم سمیت پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے نعرے آویزاں تھے۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے تیار کئے گئے تھے، جنہوں نے سروں پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جن پر یا قدس ہم آ رہے ہیں کے نعرے درج تھے۔ مرکزی القدس ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال، علامہ مرزا یوسف حسین، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، میثم عابدی، مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولانا حیدر عباس عابدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا عقیل موسٰی، مولانا صادق تقوی سمیت دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 550184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش