QR CodeQR Code

اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی

2 Jul 2016 19:22

اسلام ٹائمز: یوم القدس کے مرکزی اجتماع سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل بربریت اور قبل اول کی آزادی کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ یہود و نصاریٰ اپنے منافقانہ طرزعمل سے عالم اسلام کو دنیا بھر میں ذلت کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مرکزی ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے ہوا، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی میں علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اصغر عسکری، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ علی شیر انصاری، علامہ ثمر عباس نقوی، علامہ عقیل خان بلوچ، علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ ضیغم عباس اور ملک اقرار سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ یوم القدس کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو اسرائیل دجلہ و فرات تک اپنی سرحدیں پھیلانے کے خواب دیکھ رہا تھا، اسے کربلائی فکر نے شکست سے دوچار کر دیا۔ ہماری جدوجہد مظلوموں کی حمایت میں قرآنی حکم کی تائید ہے۔ ہم فلسطین، بحرین، شام، افغانستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ یوم القدس فداکاری، حریت اور بصیرت کا دن ہے۔ فلسطین پر اسرائیل بربریت اور قبل اول کی آزادی کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ یہود و نصاریٰ اپنے منافقانہ طرز عمل سے عالم اسلام کو دنیا بھر میں ذلت کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 550374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550374/1/اسلام-ا-باد-میں-مرکزی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org