QR CodeQR Code

لاہور، آئمہ جمعہ جماعت کے اعزاز میں نشست

5 Jul 2016 19:11

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے باعث سعودی عرب عالم اسلام کی عقیدت و محبت اور ایمان کا مرکز ہے، وہاں دھماکے ہونا قابل مذمت اور چشم کشا ہیں کہ دشمن ہماری عقیدت کے مرکز مسجد نبوی تک جا پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پیغام دے دیا ہے کہ ان کیلئے مقدس مقامات بھی کچھ اہمیت نہیں رکھتے، ان کا مذہب اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں، روضہ رسول کو نشانہ بنانے کی ناپاک جسارت کرنیوالے دنیا و آخرت میں عذاب الٰہی کا شکار ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدینہ منورہ، قطیف کی مسجد العمران اور جدہ میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسلام اور ایمان پر حملہ قرار دیا ہے۔ لاہور سے آئمہ جمعہ و جماعت کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہیں، جہاں بدامنی تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے باعث سعودی عرب عالم اسلام کی عقیدت و محبت اور ایمان کا مرکز ہے، وہاں دھماکے ہونا قابل مذمت اور چشم کشا ہیں کہ دشمن ہماری عقیدت کے مرکز مسجد نبوی تک جا پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پیغام دے دیا ہے کہ ان کیلئے مقدس مقامات بھی کچھ اہمیت نہیں رکھتے، ان کا مذہب اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں، روضہ رسول کو نشانہ بنانے کی ناپاک جسارت کرنیوالے دنیا و آخرت میں عذاب الٰہی کا شکار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 551201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/551201/1/لاہور-آئمہ-جمعہ-جماعت-کے-اعزاز-میں-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org