QR CodeQR Code

پاراچنار، نماز عید الفطر

8 Jul 2016 14:52

اسلام ٹائمز: پاراچنار عید گاہ میں مولانا خیال حسین اور مدرسہ خامنہ ای میں مولانا سید محمد جعفر کے اقتدا میں نماز عید ادا کردی گئی۔حکومت اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عید الفطر کا نماز 2 مختلف مقامات عید گاہ اور مدرسہ خامنہ ای پاراچنار میں ادا کردی گئی۔ عید الفطر کے موقع پر نماز عید کرم ایجنسی کے اکثر دیہاتوں میں مساجد و امام بارگاہوں میں ادا کی جاتی ہے۔ تاہم پاراچنار شہر میں دو مقامات عیدگاہ اور مدرسہ خامنہ ای پاراچنار میں نماز عید  مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ چنانچہ پاراچنار شہر میں نماز عید میں کرم ایجنسی بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پاراچنار عید گاہ میں مولانا خیال حسین اور مدرسہ خامنہ ای میں مولانا سید محمد جعفر کے اقتدا میں نماز عید ادا کردی گئی۔حکومت اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 551266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/551266/1/پاراچنار-نماز-عید-الفطر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org