QR CodeQR Code

کراچی، خواتین کی احتجاجی ریلی

18 Jul 2016 01:19

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جن حکمرانوں کے پاس پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی نمائندہ جماعت کے سربراہ کی بات سننے کا وقت نہیں، ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ہم آج سے اپنے احتجاج کی تحریک کو ملک کی اہم شاہراوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے مطالبات کی منظوری تک ہمارے احتجاج میں کمی واقع نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت میں احتجاجی ریلی مسجد شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی، جس میں مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی، آئی ایس او کی مرکزی صدر گل زہرا، علامہ احمد اقبال رضوی، علی حسین نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر زیدی، علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے عدم توجہی پر کڑی تنقید کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما میثم عابدی، مبشر حسن، رضا امام نقوی،علامہ علی انور جعفری اور علامہ صادق جعفری سمیت خواتین شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 553470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/553470/1/کراچی-خواتین-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org