QR CodeQR Code

میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ

23 Jul 2016 11:09

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔میونخ کے پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق میونخ کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں حملہ کرنے والا 18 سالہ نوجوان تھا، جس نے حملے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق بچوں سمیت 16 افراد واقعے میں زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 7 گھنٹے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹرکو کلیئر قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 554785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/554785/1/میونخ-کے-شاپنگ-سینٹر-میں-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org