0
Saturday 23 Jul 2016 11:09

میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ

اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔میونخ کے پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق میونخ کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں حملہ کرنے والا 18 سالہ نوجوان تھا، جس نے حملے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق بچوں سمیت 16 افراد واقعے میں زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 7 گھنٹے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹرکو کلیئر قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 554785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش