QR CodeQR Code

علماء و مشائخ کانفرنس

24 Jul 2016 00:40

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردوں اور دہشت گرد حکومت دونوں سے خطرہ ہے۔ میں اس لاقانونیت کے خلاف میدان میں نکلا ہوں۔ میری جنگ ان قوتوں کے خلاف ہے جو پاکستان کے استحکام اور امن کے دشمن ہیں۔ اس ریاست کا کوئی بھی باوفا بیٹا پاکستان کو برباد ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں بریلوی مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ جمیعت علماء اسلام نیازی گروپ کے چیئرمین سید معصوم حسین شاہ کی قیادت میں پنجاب سے بیس رکنی وفد بھی کانفرنس میں شریک ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے نکلے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور قتل و غارت نے عوام میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ عدم تحفظ کے احساس سے تقویت دے کر لوگوں کو ان کے گھروں تک محصور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپنے آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں پر مقدمات قائم کیے جاتے ہیں جبکہ کالعدم جماعتوں کے سربراہان انتظامیہ کی نگرانی میں قومی مفادات کے خلاف ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں۔ گذشتہ روز قصور اور اوکاڑہ میں پرامن احتجاج کرنے پر ہمارے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس نے گھروں کے اندر گھس کر غندہ گردی کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 554977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/554977/1/علماء-مشائخ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org