QR CodeQR Code

آل پارٹیز کشمیر کانفرنس

29 Jul 2016 23:51

اسلام ٹائمز: امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت یہ سوچنا چھوڑ دے کہ وہ ظلم اور جبر کی بنیاد پر اہلِ کشمیر کو زیر کرلے گا، اس لیے کہ وہ یہ ظلم و ستم گزشتہ 69 سال سے روا رکھا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے دل ہر وقت پاکستان کےساتھ دھڑکتے ہیں، لیکن ہمارے بے حس حکمران کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے مودی سرکار سے دوستیاں نبھانے میں لگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پاکستان کشمیر کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا نہیں بلکہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بارے میں ایک ریاستی پالیسی بنائی جائے جو کسی بہار اور خزاں کی پابندی سے آزاد اور خواہ کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو وہ اُس ریاستی پالیسی پر عمل درآمد کی پابند ہو۔ کشمیریوں کا ہم پر احسان ہے کہ وہ آٹھ لاکھ بھارتی قابض فوج کے جبر و تشدد کے خلاف گزشتہ 69 سالوں سے سینہ سپر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی کارروائیاں انتہاء پر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام میں بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف بیداری کی تازہ لہر میں 60 سے زائد کشمیر شہید، 250 مرد و خواتین و بچے پیلٹ گن کے ذریعے شدید زخمی ہوکر بینائی کھو چکے ہیں۔ 10 ہزار کشمیریوں کو ظالمانہ اذیت اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت نے پوری وادی میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا کردی ہے۔ پوری وادی بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ اس کے باوجود نہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا اور نہ ہی او آئی سی کا اجلاس۔ کشمیری 14 اگست کو یوم آزادی اور 15 اگست کو یومِ سیاہ مناتے ہیں۔ کشمیری شہداء کے جسم پاکستانی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی، جے یو آئی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ نو، مسلم لیگ قاف، جماعت الدعواۃ سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 556343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/556343/1/آل-پارٹیز-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org