QR CodeQR Code

آزادی کشمیر مارچ

31 Jul 2016 19:57

اسلام ٹائمز: آزادی کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ہر نوجوان برہان وانی بن چکا ہے، بھارت کے فوجی اب کشمیر میں تعیناتی سے خوفزدہ ہیں، بھارتی فوج کے اندر بغاوت پنپ رہی ہے اور بہت جلد بھارتی فوج کے اہلکار کشمیر میں آنے کے بجائے استعفے دینا شروع کر دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کو سارک کانفرنس میں شرکت سے روک دے، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو کان کھول کر سن لینا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگا، مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک "آزادی کشمیر مارچ" کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت امیر جماعت سراج الحق نے کی، جبکہ اس موقع پر حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین، حریت رہنما غلام محمد صفی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت کے صوبائی صدر میاں مقصود احمد، لاہور کے صدر ذکراللہ مجاہد، ابوالخیر محمد زبیر سمیت کئی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ آزادی کشمیر مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں شریک تھیں جبکہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موٹر سائیکلز پر سوار تھی۔ مارچ کے شرکاء نے جماعت اسلامی اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے موقع پر جماعت اسلامی کے رضا کاروں کا دستہ سکیورٹی پر تعینات تھا۔ آزادی کشمیر مارچ ناصر باغ سے شروع ہوا، جو پنجاب اسمبلی سے ہوتا ہوا، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر پہنچا، جہاں مارچ ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ مارچ سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین، حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنما غلام محمد صفی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 556873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/556873/1/آزادی-کشمیر-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org