QR CodeQR Code

خونین مقبوضہ کشمیر

3 Aug 2016 21:29

اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و بربریت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 70 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، قابض فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے بے تحاشہ استعمال سے 60 سے زائد نوجوانوں، خواتین اور معصوم بچوں کی مکمل بینائی چلی گئی ہے جبکہ 500 کے قریب عام شہری مختلف ہسپتالوں میں زخمی پڑے ہیں، کشمیر بھر میں ہلاکتوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی جارحیت و بربریت جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 70 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، قابض فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے بے تحاشہ استعمال سے 60 سے زائد نوجوانوں، خواتین اور معصوم بچوں کی مکمل بینائی چلی گئی ہے جبکہ 500 کے قریب عام شہری مختلف ہسپتالوں میں زخمی پڑے ہیں۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں ایک نوجوان کو پیلٹ گن سے ہلاک کیا گیا جبکہ کولگام کشمیر میں ایک نوجوان کو قابض فورسز نے راست گولی مار کر جاں بحق کردیا، مقبوضہ کشمیر بھر میں ہلاکتوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، خواتین بھی بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہیں جبکہ تاحال قابض فورسز کے مظالم، قتل و غارتگری میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 557743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/557743/1/خونین-مقبوضہ-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org