QR CodeQR Code

کراچی، پی اے ٹی کا قصاص و احتساب مارچ

6 Aug 2016 23:54

اسلام ٹائمز: پاکستان عوامی تحریک کا قصاص و احتساب مارچ مزار قائد تا تبت سینٹر ہوا، جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے خطاب و شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، پلے کارڈز جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں بھی پاکستان عوامی تحریک کا قصاص و احتساب مارچ مزار قائد تا تبت سینٹر ہوا، جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے خطاب و شرکت کی، جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔ مارچ سے سید علی اوسط، عامر فرید کوریجہ، قاضی زاہد حسین، راﺅ کامران، رانی ارشد، راﺅ طیب، اطہر جاوید، سید ظفر اقبال، قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، نعیم انصاری اور مفتی مکرم قادری نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 558477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/558477/1/کراچی-پی-اے-ٹی-کا-قصاص-احتساب-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org