QR CodeQR Code

تحفظ پاکستان کانفرنس3

7 Aug 2016 23:39

اسلام ٹائمز: تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مطالبات پر عمل درآمد تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کو احتجاجی کیمپ میں بدل رہے ہیں، 2 ستمبر کو لاہور میں وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، میں خود اس دھرنے میں شریک ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حسینی ہونے کا دعویدار ہے اسے یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘ کا انعقاد جناح ایونیو پر ہوا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شیعہ سنی افراد نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ 87 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عمل درآمد تک ہماری تحریک جاری رہے گی، بھوک ہڑتالی کیمپ کو احتجاجی کیمپ میں بدل رہے ہیں، 2 ستمبر کو لاہور میں وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، میں خود اس دھرنے میں شریک ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حسینی ہونے کا دعویدار ہے، اسے یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا، میں پورے ملک کے دورے کروں گا، میرا پہلا سفر ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف ہوگا، میں شہداء کے گھروں میں جاوں گا، عارف حسینی جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے، وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے، وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے، وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچار کرتے تھے، عارف حسینی کو شہید کرنے والے اس فکر کے دشمن تھے، جو قومی سلامتی و استحکام کی ضمانت تھی، بدبخت دشمن ناکام ہوگئے، آج قائد حسینی کی فکر، ان کا کردار اور ان کا مشن جاری و ساری ہے، ہم نے شہید کے راستے کو کبھی ترک نہیں کرنا۔


خبر کا کوڈ: 558734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/558734/1/تحفظ-پاکستان-کانفرنس3

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org