اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام پاکستان کے گوش و کنار میں پریڈ، موٹر سائیکل ریلیوں اور جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام عبدالحکیم میں محب اسکاوٹس نے خصوصی تقریب منعقد کی، جس میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ تقریب میں اسکاوٹس نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے چلائے۔ اس موقع پر نسل نو کی جانب سے اس عہد کی تجدید کی گئی کہ اپنے شاندار ماضی کی روشنی میں مستقبل کا سفر جاری رکھنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔