0
Sunday 14 Aug 2016 19:25

یوم آزادی، مزار اقبال رح پر امامیہ اسکاوٹس کی سلامی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں یوم آزادی جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ تحریک پاکستان میں قربانیاں دینے والے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے چاک و چوبند دستے نے لاہور میں چودہ اگست کی مناسبت سے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ امامیہ اسکاوٹس کے دستے کی قیادت مرکزی چیف اسکاوٹ تصور عباس کربلائی نے کی۔ امامیہ اسکاوٹس نے مزار اقبال پر قومی پرچم کو سلامی دی اور شاعر مشرق کی مرقد پر فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ تقریب کے دوران مزار اقبال کے پاس شاہی مسجد اور مزار سے ملحقہ پارک میں موجود افراد نے امامیہ اسکاوٹس کو دادتحسین دیتے ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں بلند کیئے۔
خبر کا کوڈ : 560512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش