2
0
Wednesday 17 Aug 2016 00:47

جنت نظیر گلگت بلتستان

  • گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر دیوسائی کا حسین منظر

    گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر دیوسائی کا حسین منظر

  • گلگت بلتستان، دیوسائی پر موجود حسین و جمیل شوسر لیک کا منظر

    گلگت بلتستان، دیوسائی پر موجود حسین و جمیل شوسر لیک کا منظر

  • گلگت بلتستان، وادی چلم کا خوبصورت منظر

    گلگت بلتستان، وادی چلم کا خوبصورت منظر

  • گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

    گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

  • گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

    گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

  • گلگت بلتستان، مرتضی کیمپ کی اترائی کا خوبصورت نظارہ

    گلگت بلتستان، مرتضی کیمپ کی اترائی کا خوبصورت نظارہ

  • گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

    گلگت بلتستان، جنت نظیر خطہ منی مرگ کا منظر

  • گلگت بلتستان، دمیل ناگئی کا حیرت انگیز منظر

    گلگت بلتستان، دمیل ناگئی کا حیرت انگیز منظر

  • گلگت بلتستان، دمیل کا خوبصورت مقام ناگئی کا منظر

    گلگت بلتستان، دمیل کا خوبصورت مقام ناگئی کا منظر

  • گلگت بلتستان، جنت نظیر دمیل کا منظر

    گلگت بلتستان، جنت نظیر دمیل کا منظر

  • گلگت بلتستان، ضلع استور کا علاقہ دمیل کا منظر

    گلگت بلتستان، ضلع استور کا علاقہ دمیل کا منظر

  • گلگت بلتستان، منی مرگ میں موجود رینبو جھیل کا دلکش منظر

    گلگت بلتستان، منی مرگ میں موجود رینبو جھیل کا دلکش منظر

  • گلگت بلتستان، منی مرگ میں موجود دینبو جھیل کا حسین نظارہ

    گلگت بلتستان، منی مرگ میں موجود دینبو جھیل کا حسین نظارہ

  • گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر دیوسائی کا حسین منظر

    گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر دیوسائی کا حسین منظر

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا شمار نہ صرف وطن عزیز پاکستان کے حسین ترین علاقوں میں ہوتا ہے بلکہ بغیر کسی مبالغے کے کہا جا سکتا ہے کہ اس جنت نظیر خطے کے چند گوشے ایسے ہیں، جو اپنی یکتائی، حسن و رعنائی اور جاذبیت کے اعتبار سے دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ہو سکتے ہیں۔ ان مقامات میں جنت نظیر سطح مرتفع دیوسائی، دیوسائی سے ملحقہ گاوں چلم اور استور میں آنے والے مقامات راما جھیل، رٹو، دیوسائی ہی سے ملحقہ علاقہ منی مرگ، ناگئی، قمری، رینبو لیک شامل ہیں۔ ان میں کچھ مقامات تو ایسے ہیں جو دشمن ملک کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ یہ علاقے سردیوں میں برف کی سفید چادر اوڑھ کر منفی تیس ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم کیساتھ اہل علاقہ بالخصوص سرحد پر موجود وطن عزیز کے محافظین، پاکستان آرمی کے شیر دل جوانوں کو امتحان میں ڈال دیتے ہیں۔ ہائیٹ، سرد ترین موسم، دنیا سے رابطہ منقطع ہونے کے سبب یہ علاقہ سردیوں کے آٹھ مہینے دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوتا ہے، لیکن گرمیوں کے چند مہینے میں یہ علاقے وہ دلفریب اور دلکش نظارے پیش کرتے ہیں کہ خواب کا گماں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 561039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بہت ہی حسین علاقہ ہے۔
Pakistan
کوئی شک نہیں جنت نظیر خطہ
ہماری پیشکش